جہانگیر ترین کا آزاد سینیٹرز سے رابطہ ، ملاقات کی خواہش کا اظہار

تحریک انصاف کا وفد جلد آزاد سینیٹرز سے ملاقات کرے گا ،جگہ اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
 پاکستان تحریک انصاف کا بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر کے گروپ سے رابطہ، مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ سینٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے آزاد سینیٹر گروپ سے پہلا رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق سینئر رہنما جہانگیر ترین نے انوار الحق کاکڑ سے ٹیلی پر بات کی۔
جہانگیر ترین نے بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز کو کامیابی پر مبارک دی اور احمد خان، کہدہ بابر، صادق سنجرانی، نصیب اللہ اور ثناء جمالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد جلد ان آزاد سینیٹرز سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔