آپریشن ردالفساد: ڈیرہ بگٹی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، آرپی جی راکٹ، اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔