کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور میچز میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنا سامنا کریں گی اور دونوں ٹیموں میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں کے بڑے بڑے نام موجود ہیں۔

کراچی کنگز کو ایونٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، عماد وسیم الیون اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کھیل کر اس کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔