کیا آپ کو معلوم ہے مسافر جہاز ہمیشہ 30 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر ہی پرواز کیوں کرتے ہیں؟ اصل وجہ آپ نے آج تک سوچی بھی نہ ہوگی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ جانتے ہیں کہ ہوائی جہاز ہمیشہ 30ہزار فٹ سے زائد بلندی پر ہی پرواز کرتے ہیں۔ اب ایوی ایشن کے ماہرین نے اس کی ایسی وجہ بتا دی ہے جو کسی نے سوچی بھی نہ ہو گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ”جہاز ہمیشہ 30سے 40ہزار فٹ بلندی کے درمیان پرواز کرتے ہیں جس کی واحد وجہ جہاز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔“

ماہرین نے بتایا کہ ”اس بلندی پر جہاز کے انجن بہترین کام کرتے ہیں۔ ہوا پتلی ہونے کے باعث انہیں زیادہ زور بھی نہیں لگانا پڑتا جس سے ایندھن کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ”جہاز کا سائز، وزن، سفر کی سمت، موسم کی صورتحال اور دیگر کئی عوامل بھی ایسے ہیں جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے جہاز کی بلندی کا تعین کیا جاتا ہے کہ وہ کتنی بلند یا کتنی نچلی پرواز کرے گا۔“