غیبی اشارے حاصل کرنے کا وظیفہ،اس علم کو پانے والا ہر مسئلے میں اللہ کی جانب سے رہ نمائی حاصل کرتا ہے

استخارہ کا علم مسلمانوں کی میراث ہے ،جو بھی مسلمان اس علم میں طاق ہوجاتا ہے اسے غیب سے رہ نمائی مل جاتی ہے اور وہ کسی بھی کام کو انجام دینے کے تیار ہوجاتا ہے۔

اگر کسی شخص نے یہ معلوم کرنا ہو کہ وہ جوکام کرنے جارہا ہے اس کا انجام اچھا ہے یا نہیں تو اسے چاہیے کہ رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر11مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ900مرتبہ اللہ کریم کے اسم مبارکہ یاعلیم یا خبیر بحق یا حلیم کو مسلسل سات7رات پڑھتا رہے اور کسی سے بات کیے بغیر سو جائے تو خواب میں اسے کام کے انجام کے بارے میں اشارہ غیبی سے اچھا یا برے ہونے کا پورا حال بتا دیا جائے گا ۔ بندہ اگر چاہے کہ اسے یہ معلوم ہو کہ وہ کیا کرے کہ اس کے کام کا انجام اچھا ہو تو چاہیے کہ7دنوں کے بعد بھی اس اسم پاک کو پڑھتا رہے۔ اور اتنی ہی تعداد میں7دن اور پڑھے خواب میں رہنمائی ہو جائے گی۔انشا اللہ