پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 368 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 72 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 43 ہزار 476 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کیا تاہم دن کے درمیانے اوقات میں انڈیکس نے کم ترین سطح 42 ہزار 940 پوائنٹس پر آگئی تھی۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 16 کروڑ 30 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔
مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 85 کی قدر میں اضافہ، 243 کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قدر میں استحکام رہا۔
انڈیکس پر ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے سر فہرست رہے جن کے بعد توانائی اور کیمیکل شعبوں نے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوسکے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 27 لاکھ ڈالر مالیت کے سیکیورٹیز فروخت کیے۔
کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ایزگارڈ نائن 2 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، کے الیکٹرک 90 لاکھ 30 ہزار حصص کے ساتھ دوسرے، پاک الیکٹرون 89 لاکھ 10 ہزار حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی سیمنٹ 71 لاکھ 90 ہزار حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ یونیٹی فوڈز 70 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔