وہ واحد پاکستانی جو 800 ارب روپے کا مالک ہے ، یہ ملک ریاض یا میاں منشا نہیں بلکہ ۔۔۔

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی جریدے فوربز میگزین نے 2018 کے دنیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ شائع کر دی ہے جس میں ایمزون کے یکٹو آفیسر جیف بیزوس پہلے نمبر پر ہیںجبکہ اس فہرست میں پاکستانی نژاد شاہد خان بھی شامل ہیں جو کہ 8 کھرب روپے کے اثاثوں کے ساتھ 217 ویں امیر ترین شخص ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربزکی جانب سے دنیا کے 72 ممالک کے 2208 ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پہلی بار زمبابوے اور ہنگری کے امیر ترین افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں امریکا سرفہرست ہے جس کے ارب پتی افراد کی تعداد 585 ہے جبکہ دوسرا نمبر چین کا ہے جس کے 373 افراد ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
فوربزکے مطابق ایمیزون ڈاٹ کام کے سی ای او جیف بیزوس پہلی بار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جن کی کے اثاثوں مجموعی مالیت 112 ارب ڈالر یعنی125کھرب روپے بنتی ہے۔گزشتہ کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس بار دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جن کے کل اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالر یعنی 100 کھرب روپے بنتی ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھارت کے مکیش امبانی 45 کھرب کے ساتھ 19 نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں پاکستانی نڑاد امریکی شاہد خان بھی شامل ہیں جو 8 کھرب روپے کے اثاثوں کے ساتھ 217 ویں امیر ترین شخص ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ اس فہرست میں 71 ارب ڈالر مالیت اثاثوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔