شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا: نکی ہیلی

امریکا نے دہشت گردوں کو بچانے کےلئے شام میں پھر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا۔
شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کی پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فی صد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔
امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا، امریکا نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔