صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد کس سیاسی رہنماء کے گھر پہنچ گئے ۔۔۔؟عمران خان کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آج سینیٹ انتخابات میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ذرداری ہاوس پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مٹھائی بھی کھلائی۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب چئیرمین سینیٹ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد سابق صدر آصف زرادری اور پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرنے ذرداری ہاوس اسلام آباد پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ نےحمایت پربلاول بھٹوزرداری کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبداالقدوس بزنجو اور قیوم سومرو بھی موجود تھے۔مین سینیٹ نے اپنی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مٹھائی بھی کھلائی۔خیال رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔صادق سنجرانی نے توقعات سے زائد 57 ووٹ حاصل کرکے چئیرمین سینیٹ کی نشست کا الیکشن اپنے نام کیا۔ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صادق سنجرانی کو خصوصی مبارکباد بھی دی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ منتخب کرنے کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ جبکہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے کئی روز پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کے باوجود صادق سنجرانی کی فتح کی درست پیشن گوئی کردی تھی۔ اب عمران خان کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ووٹنگ سے قبل مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک اچھی پوزیشن میں تھی اور ان کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب جیتنے کے امکانات بھی اپوزیشن سے زیادہ تھے مگر اپوزیشن نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا خیال رہے کہ آج سینیٹ الیکشن کے بعد سینیٹ میں بحث و مباحثہ اور معمولی نوک جھونک بھی ہوئی