این مورگن نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

کراچی کنگز کے لیےاچھی خبر یہ ہے کہ انگلش ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین این مورگن نےدبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جب کہ کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز کو انگلش بلے باز این مورگن نے جوائن کرلیا ہے،این مورگن دبئی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کنگز کو جوائن کرنے پر پرُجوش ہیں۔

 

جارحانہ مزاج بیٹسمین این مورگن کی ٹیم میں شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی،بائین ہاتھ کے بیٹسمین این مورگن ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی مواقعوں پر وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کراچکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ، عماد وسیم کا لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران سر زمین سے ٹکرایا گیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔