شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مال روڈ ،، یادگارِ شہداءکی تکمیل جاری،، ڈاکٹر حیدر اشرف


لاہور(سپیشل رپورٹ )لاہور پولیس کے شہدائ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے شہر کے وسط مال روڈ پر یادگار شہدائ تکمیل کی جانب تیز قدم بڑھانے لگی۔ اوور آل پروجیکٹ کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف خود کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ مال روڈ پل نہر پر جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ یادگارِ شہداءتعمیر کر کے لاہور پولیس کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ لاہوریوں کیلئے یادگارِ شہداءکو تمام شہداءکے نام اور تصاویر کے ساتھ جلد زینت بنادیا جائیگا۔