امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں، ہیلری کلنٹن

ہیلری کلنٹن نے بھارت میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں اور امریکا کے لیے یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 2016 کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے ممبئی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ آمروں سے قریب ہیں اور انہیں اپنا آمرانہ رویہ بہت پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور روس سے بھی زیادہ ہے۔
ہیلری کلنٹن اپنے مخالف کی صدارتی مہم سے بھی نالاں تھیں اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بے ادب رویہ کے جواب میں اپنے ووٹرز کو بھی تفریح فراہم کرنی چاہیے تھی؟
ان کا ماننا ہے کہ سابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومیز کے 28 اکتوبر 2016 کو ان کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے کانگریس کو لکھے گئے خط کی وجہ سے انہوں نے وائٹ خواتین ووٹرز کی حمایت کھوئی تھی۔
ہیلری کلنٹن کے بیان کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔