کراچی: رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں میں مقابلہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی، فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار ایک کارندہ کا بھی مارا گیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں دہشتگردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے رینجرز اہلکار سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہو گیا ہے جس کی شناخت فواد کے نام سے کی گئی ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران دستی بموں سے حملے کی بھی اطلاع ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا کارندہ بھی مارا گیا۔