چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزبہاولپورکا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔