رائے ونڈ میں دھماکے سے 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں  4افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔