Home » نواز شریف فوج کے ساتھ ڈیل کے چکروں میں مگر سپریم کورٹ کس چکر میں ہے؟ حامد میر کی خبر نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا

تازہ ترین

Advertisment

مقبول خبریں

پاکستان

نواز شریف فوج کے ساتھ ڈیل کے چکروں میں مگر سپریم کورٹ کس چکر میں ہے؟ حامد میر کی خبر نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فوج کی طرف سے ڈیل نہ ملنے کی دو اہم وجوہات بتا دیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے ایک بار پھر ڈیل لینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن

میری خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔کیونکہ نواز شریف کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ یہ 1999نہیں ہے بلکہ 2018ہے۔کیو نکہ 18سال پہلے پاکستان کی صورتحال کچھ اور تھی۔ جب نواز شریف کو سابق صدر پرویز مشرف کے ذریعے ایک ڈیل مل گئی تھی۔لیکن اب اس ڈیل کے اٹھارہ سال بعد پاکستان کے حالات بہت مختلف ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال پہلے نواز شریف کچھ غیر ملکی شخصیات اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔جس کی وجہ سے وہ باہر چلے گئے لیکن اب سعودی عرب کے حکمران بھی نواز شریف کے لئے اتنا نرم گوشا نہیں رکھتے جتنا کہ اٹھارہ سال پہلے تھا۔اور دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اب پاکستان میں جمہوریت ہے ۔اٹھارہ سال پہلے ڈیل کا اختیار صرف پرویز مشرف کے پاس تھا کیونکہ اس وقت حکومت فوج چلا رہی تھی۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بس اتنی سہولت دی جا سکتی ہے کہ ان کے خلاف جو نیب کورٹ کے فیصلے آئیں گے ان میں اتنی سختی نہیں کی جائے گی لیکن جو سپریم کورٹ کے فیصلے آئیں گے ان میں کوئی سہولت نہیں دی جائے گی