نواز شریف کی چھٹی۔۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو کس کے نام پر رجسٹر کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شہبازشریف کے نام پر رجسٹرڈ کرلیا ہے، سپریم کورٹ نےانتخابی اصلاحات کیس میں نوازشریف کوبطور پارٹی صدر نااہل کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام پرمسلم لیگ ن کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ نوازشریف کی بطور پارٹی صدرنااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجلس شوری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔

جس کی منظوری جنرل ورکرز اجلاس سے لی گئی۔الیکشن کمیشن نے شہبازشریف کے پارٹی کا صدر بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ (ن) کے آگے شہبازشریف کا بطور صدر نام بھی درج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے میاں نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد مقرر کیا ہے۔