ن لیگ سے بغاوت کرنیوالوں میں خود ہی پھوٹ پڑ گئی!خسرو بختیار اب کیاکرنیوالے ہیں؟ واضح طور پر بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے خسرو بختیار سے کہا کہ ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ باسط بخاری کی فیملی نے جوائن نہیں کیا۔

جس پر خسرو بختیار نے کہا کہ باسط بخاری نے خود میرے ساتھ پریس کانفرنس میں استعفے کا اعلان کیا ہے، وہ بالکل میرے ساتھ ہیں۔ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے جیت جانے پر حکمران جماعت میں شامل ہونے کے سوال کے جواب میں خسرو بختیار نے کہا کہ فی الوقت ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔