مسلم لیگ (ن) کا سیاسی تابوت تیار، چوہدری نثار کے بعد کو ن کون سے بڑے نام (ن) لیگ کو چھوڑنے جا رہا ہے؟ معید پیرزادہ نے مصدقہ خبر لیک کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی معید پیر زادہ کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ن لیگ کا ایک دھڑا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی معید پیرزادہ کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا دھڑا پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لے گا اور استعفے دینے کا اعلان کر دے گا۔اور مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والا یہ پہلا دھڑا ہو گا اس کے بعد ایک اور دھڑا جو اس سے بھی بڑا ہو گا وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دے گا۔

معید پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل جاتی امرا مییں ہونے والی ن لیگ کی میٹنگ میں بھی اس تمام صورتحال پر بحث کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا سلسے جاری ہے۔اور اب مسلم لیگ ن کے چند اہم رہنماؤں نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ سمیت 5 ایم این ایز نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما آج پارٹی کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔