طیارہ گرکر تباہ،200مسافر ہلاک

الجیریا (ویب ڈیسک): الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق فوجی طیارہ الجیریا کے بوفارک ائیر پورٹ سے اُڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی زمین پر آ گرا۔ تباہ ہونے کے وقت طیارے میں 100 سے زائد فوجی اہلکار موجود تھے۔ اس ضمن میں مزید اطلاعات موصول ہونا ابھی باقی ہیں۔