ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق کا غیر متوقع سیاسی فیصلہ

اسلام آباد / رحیم یار خان (ویب‌ڈیسک) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے جنوبی پنجاب محاذ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا‘ جبکہ رحیم یار خان سے جاوید وڑائچ اور دوست محمد کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور سے ایم این اے اعجاز الحق نے جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے رہنماء جاوید وڑائچ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست کھوسہ نے تحریک انصاف میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جو جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے 8 ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اسمبلی رکنیت سے استعفے دے کر جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور حالیہ پیشرفت بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے ذرائع نے بتایا کہ مزید جنوبی پنجاب سے متعدد سیاسی رہنماء جنوبی پنجاب میں محاز میں جانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔