الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

 شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوفارک ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 200 کے قریب افراد سوار تھے۔
الجزائر فوج کے ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ‘طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے’۔
مقامی نیوز ویب سائٹ الجیری 24 کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا۔

?#DIRECT ? #AlgérieL’avion militaire était à destination de Béchar et s’est écrasé quelques minutes après son décollagehttps://t.co/Uxe6HUFi4X pic.twitter.com/LZpTKEDszH
— Algérie24 (@Alg24net) April 11, 2018
نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جہاز کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔