حسن علی، بابراعظم کے لیے آئی سی سی کیپز کا اعزاز

پاکستانی بیٹسمین بابراعظم اورفاسٹ بولرحسن علی آئی سی سی دوہزارسترہ کی ون ڈے ٹیم کیلئے منتخب کئے گئے جس پر دونوں کوکرکٹ گورننگ باڈی کی خصوصی کیپس دی گئیں۔

آئی سی سی نے نوجوان بیٹسمین بابراعظم اورفاسٹ بولرحسن علی کوخصوصی کیپ سے نوازا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیپز دونوں کھلاڑیوں کودیں ۔

کھلاڑیوں کےٹریننگ کیمپ کے دوران مکی آرتھر نے بابراعظم اورحسن علی کو آئی سی سی کیپس پہنائیں۔ ینگسٹرز کیلئے آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں منتخب ہونابڑا اعزاز ہے۔