شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔
 پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ چکے ہیں پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف پہلی بار پشاور آنے پر کارکنان کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف دو ہزار اٹھارہ کےعام انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ پشاور میں پارٹی کے کنونشن سے بھی خطاب کرینگے، اس کے علاوہ شہباز شریف خیبرپختونخواہ کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کرینگے اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔