شہباز شریف نے تحریک انصاف کی بنیادیں ہلا دیں، پی ٹی آئی کا ایک اور نامور رہنماء اور ایم این اے مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوگیا

لاہور( مانٹرمنگ ڈیسک) ایک دن میں دوسرا بڑا جھٹکا، ترگیک انصاف کی سب سے بڑی اور مضبوط ترین وکٹ گر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف

تو عمران خان انتخابات 2018 کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی کے یے صبح شام محنت کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب اہم رہنماؤں نے ہی تحریک انصاف کو خیر باد کہنا شروع کر دی ہے۔ مظفرگڑھ 181 میں مضبوط امیدوارمیاں شبیر علی قریشی نے پارٹی پالیسی سے اختلافات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون میں شامل ہوگئے ہیں۔ شبیر علی قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے منشور سے پھرتے دکھائی دے رہی ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مشکل ہے کہ تحریک انصاف 2018ء کے

انتخابات میں میدان مار سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ،جہاں وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ پشاور ورے کے دوران تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا، پی ٹی آئی کے ایم این اے سراج محمد خان نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا وہ شہبازشریف کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق سراج محمد خان این اے 6نوشہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،محمد خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے آبائی علاقے سے ایم این اے ہیں۔