روس تیار ہوجائے! شام پر امریکی میزائل برسنے آرہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شام پر پہلے سے بہتر اور خطرناک میزائل کے ذریعے حملہ آور ہونے آ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاؤ کی تیاری کر لے۔ روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف و اندوز ہوتا ہو۔

Russia vows to shoot down any and all missiles fired at Syria. Get ready Russia, because they will be coming, nice and new and “smart!” You shouldn’t be partners with a Gas Killing Animal who kills his people and enjoys it!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 11, 2018
 
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس نے دعوی کیا ہے کہ وہ شام کی طرف آنے والے کسی بھی میزائل کو اُڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اب وہ تیار ہو جائے کہ امریکا میزائل شام کی طرف آنے ہی والے ہیں جسے تباہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔
واضح رہے شام کے علاقے دوما میں شام کی اتحادی افواج مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شام میں حملے کی دھمکی تھی جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میں بھی روس و شام کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اور گزشتہ روز روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے۔