دولت مشترکہ گیمز ، پاکستان ملائیشیا کا میچ برابر

دونوں ٹیمیں میچ کے مقررہ وقت تک ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئیں، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم کی چوتھی پوزیشن آئی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا چوتھا اور آخری میچ بھی برابر ہو گیا، گرین شرٹس اور ٹیم ملائشیا مقررہ وقت میں ایک ایک گول ہی کر سکے۔

پاکستان ایونٹ میں تمغے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا چوتھا اور آخری مقابلہ ملائشیا کے ساتھ ہوا۔ گرین شرٹس نے کھیل کا زبردست آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں افتتاحی گول داغ دیا۔

دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں، تیسرے کوارٹر میں ملائشیا نے پاکستانی گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم چوتھی پوزیشن حاصل کر سکی۔