بھائیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازش ناکام ہوگی: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن بھائیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ جن سےووٹ کےذریعےجیت نہیں سکتےانہیں عدالتوں میں بلاتےہیں، سازشیں کرنے والوں کو ہر جگہ سازشیں نظر آتی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن بھائیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔