”مریم نواز کا نام ڈان لیکس میں ۔۔۔“چوہدر ی نثار نے آخر کار خاموشی توڑی

اسلام آباد( آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہد ری نثار کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کانام نہیں ،جن کے نام سامنے آئے ہیں اگر ان کوکوئی تحفظات ہیں تو رپورٹ حکومت کے پا س ہے وہ اس کو عام کردے ،اس سے قبل بھی نواز شریف کو ایک خط لکھا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس بلالیں میں بھی اس میں آجاتاہوں اس پر تمام تحفظات دور کر لیتے ہیں۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں ہوں اگر یہ ش لیگ بن جائے تب بھی اس میں کام کرنے کوئی مضائقہ نہیں لیکن ایسی ن لیگ میں کام نہیں کرسکتا جو محمود اچکزئی ہو ،ان کے اور ہمارے نظریات میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا بیانیہ کیا ہے ؟اس پرپارٹی کے اندر گفتگو ہونی چاہیے ،ایسا نہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز عوامی اجتماعات میں جو باتیں کررہی ہیں وہی پارٹی بیانیہ ہے۔چوہدری نثار کہتے ہیں کہ شہباز شریف سے میری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں ہوں ،پی ٹی آئی والوں سے نہ کوئی رابطہ ہے نہ وہ مجھ سے ملنے آئے۔ناراض لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل گئے تو پارٹی کو بہت نقصان ہوگا، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔