ن لیگ نے چوہدری نثار کے حلقے میں کھلبلی مچا دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حلقے میں ن لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انٹری ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ واہ کینٹ میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حلقے میں مریم نواز کے بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں، بینرز پر نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کی تصاویر لگائی گئی ہیں، چودھری نثار علی خان کے حلقے میں یہ بینرز ضلعی صدر راولپنڈی ن لیگ کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

واہ کینٹ میں چودھری نثار علی خان اور سردار ممتاز خان کے مابین اختلافات ہیں۔ سردار ممتاز خان چودھری نثار علی خان کے پروگرام میں بھی شرجت نہیں کرتے۔ اختلافات کی وجہ سے ہی چودھری نثار علی خان کی تصویر بینرز پر کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ ان بینرز کو لے کر سیاسی حلقوں میں کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔