سب سے حیران کن خبر آگئی ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے ن لیگ میں شامل ہونے کافیصلہ کر لیا ،کھلبلی مچ گئی

پشاور( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بطور سربراہ ن لیگ پشاور کے پہلے دورے میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ،جہاں وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ پشاور ورے کے دوران تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا، پی ٹی آئی کے ایم این اے سراج محمد خان نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا وہ شہبازشریف کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق سراج محمد خان این اے 6نوشہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،محمد خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے آبائی علاقے سے ایم این اے ہیں۔