نثارمورائی سمیت 8 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر عدالت نے نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
احتساب عدالت نے نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمان میں سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی، وائس چئیرمین سلطان قمرصدیقی، عبدالسعید، حاجی ولی اور شاہد حسین بھی شامل بھی۔
گذشتہ روز ضمانتیں منسوخ ہونے پر ملزمان کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر 23 اپریل کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔