مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اپریل 2018ء): سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رو مت سیدھی طرح جواب دو۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے نیب پراسیکیوٹر کےبیانات کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ ہم بالکل پوچھیں گے ، اور کیوں نہ پوچھیں؟ ہم نے کہا تھا کہ ہم سے ہماری پیدائش سے پہلے کے سوال مت پوچھو۔ رو مت اور سیدھی طرح جواب دو۔