شاہد کپور نے 5دن میں 4 کلو وزن کیسے کم کرلیا؟ اہم انکشاف

ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہد کپور نے 5 دن میں4 کلو وزن کیسے کم کیا ؟اداکار نے اہم انکشاف کر دیا۔
معروف بھارتی اداکار شاہد کپور نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم “پدماوتی” میں مسلسل جنگ کے خطرناک اور تھکادینے والے مناظر فیلبند کرنے کی وجہ سے میرےوزن میں 4 کلو تک کمی واقع ہوئی ہے۔

شاہد کپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ4 کلو وزن صرف 5 دن کے مناظر فلمبند کی وجہ سے کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں مذاق نہیں کر رہا یہ میرے ساتھ ہوا ہے کہ میرے 4دن پہلے کےکپڑے مجھے کھلے ہوگئے ہیں ۔میں نے اپنی بوڈی بنائی ہوئی ہے اور وزن میں کمی کے باعث میری باڈی پر منفی اثرات مرتب ہو ئے ہیں ۔شکر ہے کہ “پدماوتی”جنگ کے مناظر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ فلم “پدماوتی”شدید تنقید کے بعد اب فلمی پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

کیٹاگری میں : صحت