ہاں نہ کا کھیل ختم۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والےرہنماء کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، ٹائیگروں میں جشن کا سماں

بہاولپور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی ، سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 192 سے سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انورسینکڑوں کارکنوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔مخدوم احمدعالم انورکے بیٹے مبین عالم نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ہے،مبین عالم ن لیگ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان منتخب ہوئے تھے،ان کے ساتھ ن لیگ کے نویوسی چیئرمین بھی تحریک انصاف میں شامل

ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد عالم انور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نظریاتی اختلافات کی بنیاد چھوڑا ہے، اب عمران خان کے ساتھ ملکرملک کی ترقی کیلئے کام کروں گا۔ دوسری جانب اس سے قبل جہانگیر خان ترین کی رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے سابق MNA جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقامی سیاست سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔جہانگیر ترین نے جاوید وڑائچ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس پر جاوید اقبال وڑائچ کا اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید وڑائچ جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے والے ہیں۔