پی ٹی وی حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ علیم خان کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عارف علوی، اسد عمر اور دیگر رہنما پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔