عمران خان اور ملالہ یوسفزئی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو 2018 کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پسندیدہ شخصیات سے متعلق برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں عمران خان اورملالہ یوسفزئی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات میں ملالہ کا ساتواں اورعمران خان کا20واں نمبر ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی خواتین کی فہرست میں اداکارہ انجلیناجولی پہلے اور مردوں میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر ہے۔
سال 2018 کی پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما دوسرے نمبر پرہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 17 ویں نمبر پر ہے۔
مردوں میں معروف چینی اداکار جیکی چین تیسرے ، چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے اور علی بابا کمپنی کے سربراہ جیک ما 5ویں نمبر پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد میں شامل ہیں۔
سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں اوپرا ونفری تیسرے ، ملکہ برطانیہ چوتھے،، ہیلری کلنٹن پانچویں ، انجیلا مرکل 8ویں اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے 15 ویں نمبر پر ہے۔