صوبہ ملنا جنوبی پنجاب والوں کا حق ہے: پیرپگارا

فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب والوں کو صوبہ ملنا حق ہے۔ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی سیاسی اتحاد بنانا چاہتے ہیں۔
فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سیکرٹریٹ پر سید صبغت اللہ راشدی نے خسرو بختیار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے مطالبے پر یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ جنوبی پنجاب والوں کو صوبہ ملنا حق ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے تو بہاولپور کو صوبے کا ہیڈکوارٹر بنا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی سیاسی اتحاد بنانا چاہتے ہیں۔ پچھلے چار سال سے نوازشریف سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہوا۔ نوازشریف کا فون آیا تھا لیکن گھر پر نہیں تھا، اگر شہبازشریف چائے پینے کراچی آئیں گے تو انکار نہیں کروں گا۔
پیر پگارا نے نواز شریف کی کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدالت سے کیا فیصلہ آتا ہے مجھے نہیں پتا۔ اگرنوازشریف کو سزا ہوجاتی ہے تو تب بھی مسلم لیگ کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔
اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ پیرپگارا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے وفاق کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ کردارادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ اپنی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے لگایا ہے۔