چوہدری نثار صحافیوں کے سیاسی سوالات سے برہم، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار صحافیوں کی جانب سے سیاسی سوالات کرنے پر ناراض ہوکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی میں اسپتال کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آئے۔ صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتداء میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار اسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔چوہدری نثار کے کئی مرتبہ منع کرنے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی جس پر سابق وزیرداخلہ پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے۔