چین میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

چین میں دھماکاخیز مواد پھٹنے سے کم ازکم 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ٹرک میں 5.28 ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا جو گودام میں رکھنے کے لیے لایا گیا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق واقعہ شمال مغربی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں دھما خیز مواد سے بھرا ٹرک گودام کی دیوار سے ٹکراگیا۔ ٹرک میں 5.28 ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا جو گودام میں رکھنے کے لیے لایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد گودام میں اتارنے سے قبل ٹرک دیوار سے ٹکراگیا جس سے بارود زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد کے ہلاک اور 13 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والے میں ٹرک ڈرائیور،گودام کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں جب کہ متعدد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔