کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور اقرار الحسن نے دوسری شادی کرڈالی، مگر کب اور کہاں؟ دلہن کون ہے، ہنی مون کہاں منایا گیا؟ تمام تفصیلات اور تصاویر سامنے آگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آخر کار اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر ہی لیا۔ بین الاقوامی دورے پر جب اقرار الحسن کو سماء ٹی وی کی اینکر پرسن فرح یوسف کے ساتھ دیکھا گیا۔ تو ٹویٹر پر فین کی جانب سے سوال کیے جانے پر اقرار نے بتایا ۔ کہ فرح یوسف ان کی دوست نہیں بلکہ بیوی ہے ۔ اور وہ اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف دبنگ ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کو بنیاد بنا کر تنقید کرنے والے ٹویٹر صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقرار الحسن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے غیر ملکی دورے کی تصویر پوسٹ کی تو اس تصویر میں

ان کے عقب میں کھڑی خاتون کو دیکھ کر ایک ٹویٹر صارف نے اقرار الحسن سے سوال کیا کہ بھیا کیا اس تصویر میں آپ کے پیچھے فرح یوسف کھڑی ہیں؟جس پر اقرار الحسن نے صارف کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وضاحت؟ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ فرح یوسف میری بیوی ہیں اور وہ اس اس دورے پر میرے ساتھ موجود تھیں۔ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے۔اقرار الحسن نے ٹویٹر پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنی دونوں بیویوں کی اور اپنے بیٹے کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں اور کہاکہ آپ سب کے لیے یہ جواب ہے، یہ میری دونوں بیویاں اور میرا بیٹا ہے۔جس کے بعد نہ صرف ناقدین چُپ ہوئے بلکہ فرح یوسف نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اقرار الحسن کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔بلا شبہ ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کرنا چاہئیے لیکن ٹویٹرپر موجود ناقدین کو کرارا جواب دے کر ایک مرتبہ پھر اقرار الحسن اپنے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ ساری گفتگو کے سکرین شارٹس دیکھیں ….