انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ اڈیالہ جیل کی صفائیاں کیوں ہو رہی تھیں ؟ پاکستان کی کون سی اہم ترین شخصیت کو جیل ہونے والی تھی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ اڈیالہ جیل کی صفائیاں کیوں ہو رہی تھیں ؟ پاکستان کی کون سی اہم ترین شخصیت کو جیل ہونے والی تھی؟ حنیف عباسی جیل کیوں گئے ؟ سب افواہوں کی تصدیق ہو گئی ۔معروف صحافی امتیاز عالم کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شبہ درست ہے کہ انہیں سزا ہونے جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے میڈیا پر اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اسی متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے پتہ چل گیا کہ اڈیالہ جیل میں کوئی آنے والا ہے اور صفائیاں شروع کر دی گئی ہیں؟؟

جب اس متعلق ایک پروگرام میں سینئیر تجزیہ نگار امتیاز عالم سے سوال پوچھا گیا کہ کیا سابق وزیراعظم نواز شریف کو یقین ہے کہ ان کو اور مریم نواز کو سزا ہونے جارہی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے امتیاز عالم نے کہا کہ نواز شریف کا شبہ درست ہے کہ انہیں سزا ہونے جارہی ہے۔پاکستان کی تاریخ منتخب وزرائے اعظم کے جیل جانے سے بھری ہوئی ہے۔آئین توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنے والے آمر کبھی عدالت یا جیل نہیں گئے نواز شریف کا جیل جانا وقتی عمل ہوگا۔ اگر انہیں سزا ہوئی تو وہ اپیل میں جائیں گے جہاں ضمانت بھی ہوسکتی ہے