سپریم کورٹ نااہلی مدت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ آج دن 11 بجے سنایا جائے گا جب کہ فیصلہ 14 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔