آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبر پختونخوا کے عمائدین کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبرپختونخواہ کے معززین اور عمائدین نت ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کی عزم و ہمت کی قدر کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبر پختونخواہ کے معززین اور عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز ،این این ایز، بزنس مین اور وکلاء شامل تھے۔
ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پاکستان بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے عوام کے عزم و جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کی عزم و ہمت کی قدر کرتے ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال اور قوم طویل اور کٹھن سفر کے بعد اس منزل تک پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت امن و استحکام کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا ہے۔ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیک پوسٹوں کے معاملے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔