آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام:نیب نےشہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا۔ نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علی عمران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی تھی۔