تا حیات نا اہلی کے بعد نواز شریف کو ایک اور بڑا جھٹکا، ایک اور جگہ سے بھی بلاوا آ گیا

لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کو تا حیات نا اہلی کے بعد نیب لاہور نے 21 اپریل کوتفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

نیب نے کہا کہ نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے آ رٹیکل 62ون ایف کے تحت نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔