(ن) لیگ کا قصہ ختم: جلد پاکستان کا کون سا مشہور ترین سیاسی خاندان (ن) لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرنے والا ہے ؟ ذرائع نے خبر دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی میں ڈینٹ ڈالنے کیلیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مقتدر حلقے سرگرم ہیں ۔

تاہم وہ نون لیگ کو ٹوڑنے میں کامیاب نہیں ہو نگے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کھے کھوسہ خاندان نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرے گا۔ آئندہ ماہ مزید ن لیگی رہنماؤن کی پارٹی سے اڑان کا امکان ہے۔ نگران حکومت کا سیٹ اپ بنے کے لیے 50 دن سے کم وقت رہ گیا ہے۔ جس کے بعد سیاسی جماعتوں کو چھوڑنے والوں کی لمبی فہر ست تیار ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں میں وفاداریاں بدلنے والے لوگ موجود ہیں ۔ تاہم سب سے زیادہ کوشش اس وقت ن لیگ میں توڑ پھوڑ کے لیے کی جا رہی ہے ۔ ن لیگ چھوڑنے والوں میں اکثرین انہی کہ ہے جن کے حلقے ختم ہو گئے ہیں۔ اور بعض افراد کو لالچ کے ذریعے پارٹی سے دور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے نجی ٹی چینل کو بتایا کہ بلوچستان کے اکثریتی نمائندے ن لیگ سئ منحرف ہو چکے ہیں ۔ اس صورتحال کے باوجود ابھی بھی کئی سیاسی رہنما ن لیگ کو جوائن کرنے کو بے تاب ہیں ۔چوہدری نثار گروپ کے کچھ افراد پارلیمانی بورڈ سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابات کے لیے بی ٹیم بھی تیار کر رکھی ہے