کالعدم تنظیموں کی منصوبہ بندی شریف فیملی کا جان کو خطرہ فیمیلی کے فرد کو اغوا یا قتل کیا جا سکتا ہے سیکورٹی سخت ، نقل و حرکت محدود

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شریف فیملی کی جان کو خطرے کے پیش نظر انکی سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے نیک کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے ارکان کو اغوا یا کسی کارروائی کے دوران ہلاک کر نے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں

،اسی طرح دہشت گرد لاہور میں حساس اداروں ، پولیس دفاتر ،پنجاب اسمبلی سمیت اہم عمارتوں پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلے کے زریعے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد شریف فیملی کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے علاوہ انہیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا بھی مشورہ دیا گیاہے ۔