پاک فوج کے کیڈٹ شہروز شاہد کا برطانیہ میں اعزاز: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے کیڈٹ شروز شاہد نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ برسٹ میں اوور سیز انٹرنیشنل میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ برسٹ برطانیہ کی جانب سے پاک فوج کے کیڈٹ شیروز شاہد کو اوور سیز انٹرنیشنل میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے شیروز شاہد کو اوورسیز انٹرنیشنل میڈل سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز انٹرنیشنل میڈل ٹریننگ کے دوران تعلیم، اعلیٰ کارکردگی اور جسمانی فٹنس پر دیا جاتا ہے۔