اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش جیکٹس سمیت بھاری اسلحہ برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور تھانہ گولڑہ کی حدود سے 2 خودکش جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس کو تھانہ گولڑہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سے 200 کلومیٹر فاصلے پر نالے کے پاس بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
پولیس ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر پہنچیں اور 2 خودکش جیکٹس، 5 گرنیڈ،2 پستولیں، 106راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور متعدد فیوز بھی برآمد کرلیے گئے۔
بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق ایک خودکش جیکٹ کا وزن 6 سے 8 کلوگرام ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے میں سرچ پریشن کا بھی آغاز کردیا۔